اسپین نے اسرائیل سے اینٹی ٹینک میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا


اسپین کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ ہونے والا اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کی مالیت لاکھوں یورو میں تھی، اور اسے اسپین کی وزارتِ دفاع نے رواں سال کے آغاز میں منظور کیا تھا۔ تاہم عوامی دباؤ اور انسانی حقوق کے خدشات کے باعث حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا پڑا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام یورپ میں اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی ناراضی کا اشارہ ہے، خاص طور پر ان ممالک کی جانب سے جو فلسطینیوں کی حالتِ زار پر آواز بلند کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں