اسپین کی وزارتِ دفاع نے اسرائیلی کمپنی رافائل کے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے

اسپین کی وزارتِ دفاع نے اسرائیل کی مشہور اسلحہ ساز کمپنی رافائل (Rafael Advanced Defense Systems) کو جاری کیے گئے تمام دفاعی لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف اسپین کے سخت موقف کے تحت کیا گیا ہے۔

رافائل کمپنی اسپین کو اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل، فضائی دفاعی نظام اور دیگر جدید ہتھیار فراہم کر رہی تھی، لیکن اب یہ تمام معاہدے خارج از امکان ہو چکے ہیں۔ اسپین کی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جواز بناتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسپین کی یہ پالیسی تبدیلی نہ صرف یورپ میں اسرائیل کی دفاعی برآمدات پر اثر ڈال سکتی ہے بلکہ دیگر یورپی ممالک کو بھی اسی طرز کی پابندیاں عائد کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔

رافائل یا اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں