روس کے مغربی علاقے کلیننگراڈ — جو ایک انتہائی اہم اسٹریٹیجک اور فوجی بیس ہے — کے اردگرد گزشتہ 48 گھنٹوں سے امریکہ اور سویڈن کے ISR (Intelligence, Surveillance, and Reconnaissance) طیارے مسلسل پروازیں کر رہے ہیں۔
یہ پروازیں انتہائی نیچی بلندی پر کی جا رہی ہیں اور متعدد بار ریڈار پر ظاہر ہوئی ہیں، جن میں امریکی RC-135 اور سویڈش Gulfstream IV جیسے جدید جاسوس طیارے شامل ہیں۔
پروازوں کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب مشرقی یورپ میں یوکرین-روس جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، اور روسی طیاروں و فوجی اثاثوں پر یوکرینی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، ان پروازوں کا مقصد ممکنہ طور پر روسی فوجی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی اور انٹیلیجنس جمع کرنا ہو سکتا ہے۔ تاہم، اب تک نہ نیٹو اور نہ ہی سویڈن یا امریکہ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔
کلیننگراڈ روس کا ایک ایسا محصور علاقہ (enclave) ہے جو یورپی یونین کے دو ممالک — پولینڈ اور لتھوینیا — کے درمیان واقع ہے، اور روس کا نیوکلئر اور بحری فوجی انفراسٹرکچر یہاں موجود ہے۔
مزید تفصیلات سامنے آتے ہی خبر اپڈیٹ کی جائے گی۔