جاپان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں امریکی ملٹری طیاروں کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔ مختلف اوپن سورس ٹریکنگ پلیٹ فارمز کے مطابق، یہ سرگرمی معمول سے کہیں زیادہ ہے، جس نے مبصرین اور علاقائی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
تاحال اس غیر معمولی موومنٹ کی کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔ تاہم سیکیورٹی تجزیہ کار اس صورتِ حال کو علاقائی تناؤ یا ممکنہ آپریشنل تیاریوں سے جوڑ رہے ہیں۔ آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں میں ممکن ہے کہ اس موومنٹ کی اصل وجہ سامنے آ جائے۔