حالیہ دنوں کچھ سروے رپورٹوں نے یہ ثابت کرنے کی سرتوڑ کوشش کی کہ قوم کی دھڑکن اب کسی وردی میں دھڑکتی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ سروے شاید کسی ایسی عوام سے کیے گئے جو زمین پر رہتی ہی نہیں۔ اصل عوام تو جلسوں میں نعرے لگاتے، جیلوں سے خط پڑھتے، اور ووٹ کے حق پر ڈنڈے کھاتے دکھائی دے رہے ہیں — اور ان کے محبوب کا نام ایک ہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب مقبولیت کو ماپنے کا پیمانہ محض "منظور نظر” اداروں کی خواہش بن جائے، تو پھر صحافت بھی آئینے میں اپنا چہرہ پہچاننے سے انکار کر دیتی ہے۔ ایسے میں جو لوگ پاپولر لیڈر کو جمہوریت کے لیے خطرہ کہہ رہے ہیں، وہ شاید بھول گئے ہیں کہ آمریت ہمیشہ خاموشی سے نہیں، تعریف کے شور میں قدم رکھتی ہے۔

International
امریکہ اور سویڈن کے جاسوس طیارے کلیننگراڈ کے گرد مسلسل پروازیں کر رہے ہیں
روس کے مغربی علاقے کلیننگراڈ — جو ایک انتہائی اہم اسٹریٹیجک اور فوجی بیس ہے — کے اردگرد گزشتہ 48 گھنٹوں سے امریکہ اور سویڈن