کراچی کی ایک جیل سے حالیہ فرار کے واقعے کے بعد اب تک 129 قیدی مفرور ہیں، جب کہ صوبائی حکام نے قیدیوں کو 24 گھنٹے کے اندر واپسی کی صورت میں سزا میں نرمی دینے کی پیشکش کر دی ہے۔
سندھ کے وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"اگر فرار ہونے والے قیدی اگلے 24 گھنٹوں میں خود کو قانون کے حوالے کر دیں تو ہم ان کی سزا میں کمی کی سفارش کریں گے۔”
یاد رہے کہ جیل سے فرار کی یہ واردات ایک معمولی زلزلے کے بعد قیدیوں کے عارضی انخلاء کے دوران پیش آئی، جب کچھ قیدیوں نے جیل گارڈز پر حملہ کر کے ان کے ہتھیار چھین لیے، جس کے بعد گولیاں چلنے لگیں اور افراتفری پھیل گئی۔
حکام کے مطابق 216 قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے 87 کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔
باقی مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے کراچی اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن جاری ہے۔