یوکرین کے حالیہ تاریخی حملے کے بعد سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ ہے: "کیا روس بدلہ لے گا؟” اس سوال کا سادہ جواب یہ ہے: جی ہاں، روس بدلہ ضرور لے گا۔ تاہم، اس کی نوعیت ابھی واضح نہیں ہے۔ بعض دفاعی ماہرین اور سوشل میڈیا پر موجود رپورٹس میں "بریف کیس والے آپشن” یعنی ممکنہ نیوکلیئر خطرے کا ذکر ہو رہا ہے، لیکن اس کا امکان 50/50 یا 60/40 کے تناسب سے سمجھا جا رہا ہے۔
زیادہ امکان یہی ہے کہ روس کنوینشنل ہتھیاروں اور روایتی فوجی آپریشنز کے ذریعے ردعمل دے گا، کیونکہ یوکرین نے حالیہ حملے میں واقعی حدیں پار کی ہیں۔ تاہم، صورت حال شدید کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے اور اگلے چند دن انتہائی اہم ہوں گے۔