چین کی معروف الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی BYD نے ایک بڑی پیش رفت کے تحت راتوں رات اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 34 فیصد تک کمی کر دی ہے۔
یہ اچانک فیصلہ مارکیٹ میں ہلچل کا باعث بن گیا، اور دیگر چینی الیکٹرک کار کمپنیوں نے بھی اسی طرز پر قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ، خصوصاً یورپ اور امریکی کمپنی ٹیسلا کے لیے ایک بڑا دھچکہ ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ نہ صرف قیمتوں کی جنگ کو ہوا دے گا بلکہ یورپی کار ساز اداروں پر دباؤ بھی بڑھا دے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق BYD کی یہ جارحانہ حکمتِ عملی عالمی مارکیٹ شیئر پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔

International
امریکہ اور سویڈن کے جاسوس طیارے کلیننگراڈ کے گرد مسلسل پروازیں کر رہے ہیں
روس کے مغربی علاقے کلیننگراڈ — جو ایک انتہائی اہم اسٹریٹیجک اور فوجی بیس ہے — کے اردگرد گزشتہ 48 گھنٹوں سے امریکہ اور سویڈن