مقدس مہینے میں قرآن نہ دینے والی پولیس، مگر نشہ فراہم کرنے والے تھانے؟ مشتا ق احمد خان کا جیل سے چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد: سینیٹر مشتا ق احمد خان نے اڈیالہ جیل سے ایک سخت پیغام میں پولیس اور حکومتی نظام پر گہری تنقید کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُنہیں مقدس مہینے ذوالحج کے دوران گرفتار کیا گیا، اور جب انہوں نے تھانہ کوہسار میں قرآن مجید مانگا تو اسلام آباد پولیس نے مہیا کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم، وہی تھانہ اور دیگر حوالات قیدیوں کو ہیروئن اور دیگر منشیات فراہم کر رہے ہیں۔

سینیٹر مشتاق کے مطابق اسلام آباد کے تھانے، خاص طور پر تھانہ کوہسار، قیدیوں کو منشیات کا نشہ دے رہے ہیں، جو ریاستِ مدینہ کے دعوؤں کی کھلی نفی ہے۔ اُنہوں نے سوال اٹھایا کہ قرآن دینا مشکل ہے مگر منشیات کی فراہمی آسان؟ کیا یہی اسلامی ریاست ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ اور حکومتِ وقت اس سنگین تضاد کا جواب دیں۔

متعلقہ خبریں